کینز فلم فیسٹیول میں فیشن کا انداز فلموں سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، شبانہ اعظمی

Published on May 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments

5
ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ 68 ویں کینز فلم فیسٹیول میں فیشن کا انداز فلموں سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شبانہ اعظمی جن کی فلم ’’ارتھ‘‘ بھی کینز فلم فیسٹیول کی زینت بنے گی، نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کینز فلم فیسٹیول میں فلموں سے زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز فیشن انداز بنا ہوا ہے جو کہ افسوسناک بات ہے، ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے یہاں ملبوسات کے نت نئے اندازوں کی پریڈ کرائی جا رہی ہے، فیصلہ لینے والی جیوری اور میڈیا کو فلمیں جو یہاں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہیں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ فلمی میلے کا مقصد صحیح معنوں میں پورا ہو۔ فلم ارتھ جس کی ہدایات شیام بینگل نے دی ہیں، سکول ٹیچر کی زندگی اور جاگیردارانہ نظام پر مبنی کہانی ہے۔ فلم فیسٹیول میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم جذبہ کی بھی پہلی جھلک جاری کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog