نواز شریف کے مشیر انہیں درست مشورے نہیں دے رہے، یوسف رضا گیلانی

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

2
ملتان(یوا ین پی)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے یواین پی سے کہاہے کہ پاناما لیکس پر نواز شریف کو قوم سے خطاب کی نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی۔ میاں نواز شریف کے مشیر انہیں درست مشورے نہیں دے رہے۔ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے اچھے اقدام کیے ہیں، تاہم پاناما لیکس بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس کی انکوائری ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو تمام کیسز بھی کھل جاتے اور استعفی بھی لے لیا جاتا، جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہوتا تو وہ اپنے مطالبات منوالیتیں۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر نواز شریف کو قوم سے خطاب کی نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی۔ وزیراعظم کے مشیر انہیں درست مشورے نہیں دیتے۔انکا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن اور چھوٹو کی زندہ گرفتاری پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تاہم ہوسکتا ہے چھوٹو بھی دوسرا عزیر بلوچ ثابت ہو۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنا بڑا سانحہ لاہور میں ہوتا تو پورے ملک میں ہلچل مچ جاتی لیکن یہاں اس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题