عبدالحکیم کی ڈائری

Published on May 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

abdul-hakim-300x160
رپورٹ ۔۔۔ فیصل جاوید(نمائندہ یواین پی)عبدالحکیم
پولیس عبدالحکیم نے ڈکیتی کے نامزدملزمان گرفتارنہ کیئے
عبدالحکیم(یواین پی)پولیس عبدالحکیم نے ڈکیتی کے نامزدملزمان گرفتارنہ کیئے،تفصیل کے مطابق آصف نعیم نے تحریری بیان میں بتایا کہ گزشتہ سال7جولائی کو ڈاکوؤں نے باگڑ پل روڈپرروک کر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل و نقدی موبائل فون چھین لی تھی پو لیس عبدالحکیم نے نشاندہی پر196/14بجرم 392 مقدمہ تو درج کرلیا مگر تاحال نامزد ملزمان اطلاع و نشاندہی کے باوجود گرفتار نہ کئے ہیںٍ مدعی نے بتایا کہ ملزمان مذکورہ مقدمہ کے علاوہ دیگر وارداتوں میں بھی مطلوب ہیں ،مدعی مقدمہ ہٰذا کا کہنا ہے کہ وہ اندراج مقدمہ کے بعد سے تاحال بسلسلہ کاروائی یومیہ بنیاد پر پولیس اسٹیشن عبدالحکیم میں حاضری دے رہا ہے مگر پولیس تعاون نہیں کررہی ہے اس ضمن میں ایس ایچ او شیخ حیدر حسین نے بتایا کہ مدعی کو جب بھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے رابطہ کرتے ہیں تو وہ دستیاب نہیں ہوتا ہے متاثرین نے ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان سے ملزمان کی جلد گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاک فوج نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا صفایا کرد
عبدالحکیم(یواین پی)پاک فوج نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا صفایا کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما حاجی مظہر نواز اور نور حسین نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے عوض حاصل کیا گیا پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین اور جراتمند فوج ہے جوملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے دہشت گردی کے خاتمہ سے ہی ملک میں ترقی کا انقلاب لایا جا سکتا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اور فوج کی کاوشوں سے بہت جلدملک دہشت گردی کے ناسور سے پاک ہو جائے گاانہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی دہشت گردوں کے خلاف حکمت عملی کو بھی سراہا ہے۔

عبدالحکیم میں سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع
عبدالحکیم(یواین پی)عبدالحکیم میں سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا،سڑکوں کو کھلا کرنے کی افواہوں نے تاجروں کی نیندیں اڑا دیں،تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کے ملتان روڈ پر پتھر ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ہیشہر میں حالیہ دنوں ملتان اور کچاکھوہ روڈ کو ڈبل(ون وے) اور اونچا کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں جن کے سبب متعدد دکاندار شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں میڈیا کے نمائندوں نے ایم پی اے چودھری فضل الرحمن سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ عبدالحکیم میں سڑکوں کی تعمیر پنجاب حکومت کے فنڈز سے کی جارہی ہے فی الحال سڑکوں کی توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے مذکورہ سڑکیں ملتان روڈ ،کچاکھوہ روڈ اور فیصل آباد روڈجہاں اور جتنے پہلے تھے صرف اتنے ہی دوبارہ بنائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme