کویت ،خودکش دھماکہ میں ملوث تین پاکستانیوں سمیت 29افراد کے خلاف فردجرم عائد

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

images
کویت سٹی۔۔۔کویت کی اہل تشیع کی جامع مسجد ’’امام صادق ‘‘ میں کوخودکش دھماکہ میں ملوث تین پاکستانیوں سمیت 29افراد کے خلاف کویت کی عدالت نے فردجرم عائد کردی ہے ۔ان میں سات کویتی ،پانچ سعودی ،تین پاکستانی جبکہ تیرہ (بدون) افراد شامل ہے ان میں ایک تاحال مفرورہے ۔خود کش دھماکہ میں ملوث 24ملزمان کویت میں گرفتار ہیں اورپانچ کے خلاف ان کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا جائے گا ان میں سعودی عرب میں گرفتار دوسگے بھائی بھی شامل ہیں جنہوں نے مبینہ طورپر کویت میں بم حملے میں استعمال ہونے والادھماکہ خیز مواد پہنچایاتھا۔استغاثہ نے دومشتبہ افرادکے خلاف قتل اورارادہ قتل کے الزام میں فردجرم عائد کی ہے دوافراد پر دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کی تربیت دینے اورنو افراد پر جرم کی معاونت کے الزام میں فردجرم عائد کی گئی ہے جبکہ باقی کو جرم کے بارے میں جانتے بوجھتے ہوئے حکام کو مطلع نہ کرنے پر اس مقدمہ میں ماخوذکیا گیا ہے ۔مسجد میں خود کش دھماکہ کے بعد حکومت کویت نے داعش کے خلاف ’’اعلان جنگ‘‘کیاتھا اورکہاتھا وہ اپنی سرزمین پر کہیں بھی داعش سے وابستہ افرادکے خلاف کاروائی کرے گی ۔خودکش بم دھماکے کی تحقیقات کرنے والے حکومتی حکام نے ایک سو سے زائد افرادمشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اسی تناظرمیں کویت کی کابینہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں کے خلاف جنگ کے لئے ایک مستقل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے یہ کمیٹی اس خلیجی ریاست میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اداروں کے ساتھ رابطے کے ذریعے کام کرے گی ۔یادرہے 26جون کو صوابر کے علاقے میں واقع اہل تشیع کی جامع مسجد امام صادق میں خودکش دھماکے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 27افراد جان بحق جبکہ دوسو زائد افراد زخمی ہوگئے تھے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题