نامور سماجی شخصیت بیگم رعنالیاقت علی خان کی 117ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

Published on February 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

اسلا م آباد(یواین پی) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت لیا قت علی خان کی اہلیہ اور پاکستان کی نامور سماجی شخصیت بیگم رعنالیاقت علی خان کی 117ویں سالگرہ آج13 فروری بروزاتوار کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ وہ 13فروری1905 کو الموڑہ میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام شیلا آئرین پنت تھا بیگم رعنا لیاقت علی نے1933 میں اسلام قبول کیا اور 14ستمبر 1954 کو انہیں نیدرلینڈ میں پاکستان کی سفیر مقرر کیا گیا بعدازاں وہ اٹلی اور تیونس میں پاکستان کی سفیر رہیں وہ کسی بھی ملک میں مقرر ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون سفیر تھیں 13 فروری1973 کو بیگم رعنالیاقت علی کی 68ویں سالگرہ کے دن صوبہ سندھ کا گورنر مقرر کیا پاکستان کے کسی بھی صوبے کی گورنری پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی ہی نہیں اب تک کی واحد خاتون بھی ہیں بیگم رعنا لیاقت علی خان کو پاکستان اور بیرون پاکستان سے متعدد اعزازات سے نواز اگیا تھا جن میں انسانی حقوق کا ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے دیا گیا نشان امتیا ز کے اعزازات سرفہرست ہیں وہ 13جون1990 کو دنیا فانی سے رحلت کرگئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes