رشو ت کے نا سور نے معا شرے کے جڑوں کو کھو کھلا کرکے رکھ دیا ہے نا صر جما ل ہو تیانہ

Published on May 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

22-5-2015
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر نا صر جما ل ہو تیانہ نے کہا ہے کہ رشو ت کے نا سور نے معا شرے کے جڑوں کو کھو کھلا کرکے رکھ دیا ہے اور معا شرتی وسماجی اقتدار پا مال ہوچکے ہیں اس لیے اللہ رب العزت نے رشوت لینے اور رشوت دینے والے کو جہنمی قرار دیا ہے یہ بات انہوں نے ضلعی افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ناصرجمال ہوتیانہ نے کہا کہ افسران خودبھی لقمہ حرام کھا نے سے بچیں اور دوسروں کو بھی اس سے بچائیں انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعا ئر بنا ئیں انہوں نے کہا کہ محکمہ مال اور تعمیراتی اداروں سمیت دیگر اداروں کے افسران رشوت اور کمیشن سے اپنا پیچھا چھڑائیں اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیں ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ عوام بھی رشوت دینے کے بعد شکایات لے کر آنے سے گریز کریں کیونکہ رشوت دے کر وہ بھی اس جرم میں برابر کے شریک بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی ہرسطح پر حوصلہ شکنی کی جا ئے اور عوام میں بھی اس حوالہ سے شعور اجاگر کیا جا ئے اور ان لو گو ں کے جا ئز کام میں روڑے اٹکانے سے افسران گریز کریں اور دفتر ی اہلکاروں کو بھی رشوت سے دور رکھنے کے اقدامات کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes