جرمن حکومت نسل پرستی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی مرتب کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

Published on May 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

22
برلن (یوا ین پی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جرمن شاخ نے مطالبہ کیا ہے کہ جرمن حکومت نسل پرستی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی ترتیب دے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ کانفرنس مشرقی جرمن شہر ڈریسڈن میں منعقد ہوئی جس میں جرمن حکومت سے کہا گیا کہ وہ نسل پرستی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے واضح پالیسی تیار کرے۔ اس کانفرنس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری برائے جرمنی سیلمن کالیسکان نے کہا کہ جرمن حکومت کو چاہیے کہ وہ نسل پرستی کو پورے معاشرے کے لیے مسئلہ تصور کرے اور اس سے نمٹنے کے لیے ضروری قدم اٹھائے۔ انہوں نے جرمنی میں نفرت انگیزی کی بنیاد پر ہونے والے جرائم سے متعلق ایک رپورٹ تیار کرنے کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لندن میں واقع ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈکوارٹرز سے ایک ٹیم جرمنی آئی ہے جونسل پرستی پر مبنی حملوں، پولیس اور ججوں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ تیار کر رہی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy