بائیک پہ احتیاط ضروری

Published on May 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,072)      No Comments

indexتحریر۔۔۔انعم عاطف
دوستوں ایک چهوٹی سی بات ہے اگر سب دوست اس پر غور کرے تو بہت سارے لوگوں کی زندگی بچ سکتی ہے اور یہ اکثر ہمارے ساتھ ہوتا ہے میں دو دن پہلے اپنے بهائی کے ساتھ کسی کام سے باہر گئی ہم لوگ موٹرسائیکل پر سوار تهے تو ابهی ہم ریلوے اسٹیشن کے پاس ہی گئے تهے کہ ہمارے پیچھے سے آنے والے ایک موٹرسائیکل سوار انکل جی نے بهائی کو ہاتھ سے اشارہ کیا تو بهائی نے موٹرسائیکل کو ایک طرف کرکے جب دیکها تو میرے سر کا ڈوپٹہ کافی حد تک موٹرسائیکل کے ٹائر کے ساتھ لپٹا گیا تها جب کی وجہ سے ہم ایک بڑے نقصان سے بچے گئے مجهے اپنے ڈوپٹہ کا احساس اس وجہ سے نہیں ہوا کیونکہ میں نے عبایہ بهی پہنا ہوا تها مگر میں کافی حد تک دل سے ڈر گئی تهی اس کے بعد ہم لوگ جب فروز پور روڈ گئے ابهی ہمیں تقریباً 15 سے 20 منٹ ہئ ہوئے تهے سفر کرتے ہوئے جب ہم لوگ کلمہ چوک انڈر پاس کراس ہی کیا تها تو بهائی نے پهر ایک بار موٹرسائیکل آہستہ کرنی شروع کر دی جب بهائی نے موٹرسائیکل کهڑی کی تو میں نے پوچها کہ بهائی کیا ہوا تو بهائی نے بتایا کہ اگے رش ہے ہو سکتا ہے کہ کوئی ایکسیڈنٹ ہوا ہو جب ہم آہستہ آہستہ اگے گئے تو دیکها کہ ایک اور دوسرے موٹرسائیکل کا ایکسیڈنٹ ہوا تها جب بهائی نے معلومات لی کہ ایکسیڈنٹ کیسے ہوا اور کس کا ہوا ہے تو ایک بندے نے بهائی کو بتایا کہ اس موٹرسائیکل پر ایک فیملی سوار تهی تو اس میں سے ایک لڑکی کا ڈوپٹہ اس کے اندر آ گیا جب لڑکی کے گلے کو ڈوپٹے کی گرفت مضبوط ہوتی ہوئی محسوس ہوئی تو اس کی چیخ نکل گئی جس سے موٹرسائیکل والے سے موٹرسائیکل کا بیلنس نہیں رہا تو موٹرسائیکل کی گرتے گرتے دوسری موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس نے لڑکی تو موقع پر ہی انتقال کر گئی اور اس کے ساتھ سوار دوسرے لوگوں کو بهی کوفی زخم آئے جب کے دوسری موٹرسائیکل پر سوار بندہ بهی کافی زخمی ہو گیا ہے ابهی تهوڑی دیر پہلے ہی ان سب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا دونوں موٹرسائیکل سوار لوگوں نے ہلمنٹ نہیں پہنے تهے جس کی وجہ سے دوسری موٹرسائیکل سوار کے سر میں کافی زخم آیا ہے
(نوٹ) دوستوں یہ جو میں اپ سے شئیر کر رہی ہوں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگ بهی جب گهر سے باہر جاتے ہے چاہیے اپ کے ساتھ آپ کی بہن ماں بیٹی یا بیوی یا کوئی اور ہو تو اس بات کا خیال کر لیا کرے کہ آپ کے پیچھے والے کا ڈوپٹہ یا سر کی چادر جو اوڑھ رکهی ہے وہ ٹهیک ہے اور اس سے بهی زیادہ آپ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے جب آپ گهر سے نکلتے ہے تو سفر سے 15 منٹ بعد موٹرسائیکل کو گهڑی کرکے پهر ایک بار اچهی طرح دیکھ لیا کرے کہ آپ کے ساتھ سفر کرنے والے کا ڈوپٹہ یا چادر ٹهیک ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes