اوپن یونیورسٹی اگلے تعلیمی سال سے ایم فل )ٹیفل(اور ایم اے انگریزی پروگرامزکے داخلوں کا آغاز کرے گی

Published on February 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد(یواین پی ) “علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا شعبہ انگریزی زبان و لسانیات و ادب اگلے تعلیمی سال سے ایم فل )ٹیفل(اور ایم اے انگریزی زبان و ادب پروگرام کا آغاز کرے گا”۔ یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے گذشتہ روز ایم اے ٹیفل کی سمسٹر خزاں 2014ء کی قومی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی اکتوبر میں شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام انگریزی زبان و ادب کے موضوع پر عالمی کانفرنس منعقد کرے گی۔ یہ کانفرنس اور سپلٹ بھی باقاعدگی سے ہر سال منعقد کی جائیں گی۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹیاں اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں کا بنیادی کام علم تخلیق کرنا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں”ریسرچ کلچر” کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ہر ریسرچ پبلی کیشن کو نقد انعام دیا جائے گا اور تحقیقی کام کے لئے سفر کی صورت میں فیکلٹی کو خصوصی الاؤنس بھی دئیے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضروری قواعد و ضوابط تیار کرلئے گئے ہیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق بہت جلد اوپن یونیورسٹی عرصہ دراز سے بند پڑے ہوئے تین ریسرچ جنرلز کی دوبارہ اشاعت کا کام شروع کردے گی جبکہ اسی سال چھ سے آٹھ تک ریسرچ جنرلز کی اشاعت شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے ریسرچ سکالرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تحقیق کے ثمرات پاکستانی معاشرے کو پہنچانے کے لئے لازماً تمام ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ 1983سے 1996ء تک اس یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں اس وقت ٹیفل ڈپلومہ کی سطح پر صرف چار شہروں راولپنڈی ٗ پشاور ٗ کراچی اور ملتان میں شروع کیا گیا تھااور وہ خود بھی اس پروگرام کی تیاری کے ابتدائی مراحل میں بطور استاد شامل تھے۔ڈاکٹر صدیقی نے مزید کہا کہ ریسرچ سکالرز اور طلبہ و طالبات کی سہولت کے لئے مرکزی لائبریری کے اوقات کا شام چھ بجے تک بڑھا دئیے گئے ہیں۔ عنقریب لائبریری کے اوقات کار رات آٹھ بجے تک کردئیے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ انگریزی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی اور قابل فخر بات ہے کہ ٹیفل پروگرام جو ملک بھر میں پہلی بار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہی نے شروع کیا تھا کے بانی اساتذہ میں شامل پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی اس وقت بطور وائس چانسلر ہمارے درمیان ہیں اور ان کی انتھک محنت اور بے مثال قائدانہ صلاحیتوں کے نتیجے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ترقی کی نئی منزلور کی طرف رواں دواں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog