آج سورج 2بجکر 17 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، قبلہ رخ متعین کرنا آسان

Published on May 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,462)      No Comments

qibla
اہل ایمان سورج کو دیکھ کر قبلہ رخ کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے
لاہور (یو این پی) ہر سال کی طرح آج بھی سورج مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے عین اوپرسے گزرے گا۔ اہل ایمان سورج کو دیکھ کر قبلہ رخ کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر چمک رہا ہوگا۔ قبلہ کی درست سمت معلوم کرنے کیلئے زمین میں ایک لمبی چھڑی گاڑھ دی جاتی ہے اور دو بج کر اٹھارہ منٹ پر چھڑی کا سایہ مکہ مکرمہ کی بالکل مخالف سمت میں ہوگا جس سے درست سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے دیگر کئی طریقے بھی ہیں لیکن قدرت نے اپنی مخلوق کی آسانی کیلئے یہ سب سے سہل طریقہ مقرر کر رکھا ہے۔ یہ واقعہ سال میں دو مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes