ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور: پہلا اجلاس ‘گو خٹک گو’ اور ‘گو نواز گو’ کی نذر

Published on October 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

4444
پشاور (یو این پی)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا پہلا اجلاس ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ نعرے بازی کرتے اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں اور ضلع کونسل ہال کے باہر احتجاج بھی کیا۔ ضلع ناظم کے منانے کے بعد اپوزیشن اراکین واپس ہال میں آگئے۔  ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا غیر ترقیاتی بجٹ اجلاس سید قسم علی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا تو اپویزشن اراکین، جن کی تعداد 45 تھی اور جن میں اے این پی، پی پی پی، پی ایم ایل این، جے یو آئی ف اور راہ حق پارٹی کے ممبران شامل تھے، نے اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہال کے باہر احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے گو خٹک گو کے نعرے لگائے اور حکومتی اراکین نے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ احتجاج کے دوران اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑی دیں۔ اپوزیشن اراکین ضلع ناظم کے منانے پر واپس ہال میں آگئے۔ اجلاس میں سانحہ بڈھ بیر میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں ضلع ناظم نے 7 ارب 36 کروڑ 94 لاکھ 34 ہزار کا غیر ترقیاتی بجت پیش کر دیا جس میں 6 ارب 98 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں استعمال ہوں گے۔ اسمبلی ہال کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog