پاکستان بھارت کےمابین مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم ہوناچاہئے،بھارتی وزیراعظم

Published on June 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

33
نئی دلی(یو این پی) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہئیئے۔بھارتی انتہا پسند وزیراعظم اور پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگلنے والے مودی نے 90 کے زاویے سے قلابازی کھاتے ہوئے پاک بھارت مذاکرات کا راگ الاپنا شروع کردیا، پاکستان کے خلاف جنگ کے نقارے بجانے والے اور حملوں کی دھمکیاں دینے والے مودی کی زبان میں حیرت کن تبدیلی آگئی، زہر فشانی کرنے والی زبان پاک بھارت مذاکرات کی باتیں کرنے لگی۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش رکھتا ہوں، مودی کا کہنا تھا کہ تشدد کسی قوم کے حق میں نہیں اور اس کا فائدہ نہ پاکستان کو ہے اورنہ ہی بھارت کو جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں  ڈیڈ لاک بھی ختم ہونا چاہئں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题