ہم فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی اور واضح موقف پر کاربند ہیں،شاہ محمود قریشی

Published on March 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان، فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی اور واضح موقف پر کاربند ہے۔بدھ کواو آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے دوسرے روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ملاقات کی۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیاوزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ پاکستان، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور فلسطین کے درمیان سیاسی، اقتصادی و پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا فلسطینی وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی قیادت اور عوام کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy