جواد اکرم کی صدارت تعمیراتی اداروں کے سربراہان اور بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے الگ الگ اجلاس

Published on February 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 570)      No Comments

20-2-2015 DCOوہاڑی(یواین پی)ضلع وہاڑی میں تعمیراتی منصوبوں میں غیر معیاری اینٹوں کا استعمال روکنے اور بھٹہ مالکان کو لکڑی اور کوئلے کے ذریعے اینٹیں پکانے کا پابند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم کی صدارت میں تعمیراتی اداروں کے سربراہان اور بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے الگ الگ اجلاس ہوئے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے ہدایت کی کہ ضلعی حکومت کے تعمیراتی منصوبوں میں استعمال ہونے والی اینٹوں کا معیار جانچنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے اور ضلعی حکومت کی طرف سے برکس ٹیسٹ کے لیے خرید کردہ مشین کو فوری آپریشنل کیا جائے انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اینٹوں کے استعمال پر کنٹریکٹر کے بل سے کٹوتی کر لینے سے منصوبہ پائیدار نہیں ہو جاتا منصوبہ کا فنی نقص اپنی جگہ موجود رہتا ہے اس لیے غیر معیاری اینٹ کا استعمال ہر قیمت پر روکا جائے اور غیر معیاری اینٹیں تیار کرنے والے بھٹہ خشت کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ بھٹہ خشٹ میں آلودگی پیداکرنے والا میٹریل جلانے ک سختی سے روک تھام کی جائے اور متعلقہ ادارے اس بارے میں اپنی ذمہ د اریاں پوری کریں اجلاس میں ای ڈی او ورکس شیخ ظفر محمود نے بتایا کہ ضلعی حکومت کی طرف سے برکس ٹیسٹ کے لیے تقریبا 11لاکھ روپے مالیت کی جدید ترین مشین خرید کر لی گئی ہے جس کی تنصیب کا عمل جاری ہے انہوں نے بتایا کہ اس مشین سے کمپیوٹرائزڈ نتائج حاصل ہوں گے جن کی بنیاد پر اینٹ کے معیار کا تعین ہو گا دریں اثناء ڈی سی او جواد اکرم نے بھٹہ خشت مالکان کی تنظیم کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اینٹوں کی پکائی کے لیے لکڑی او کوئلئے کا استعمال کریں اور غیر معیاری ایندھن استعمال سی غیر معیاری اینٹیں تیار کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy