این اے 120 میں حدبندی تبدیل ہونے کا انکشاف

Published on August 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments


لاہور (یو این پی) سابق وزیر اعظم کی نا اہلی سے خالی ہونے والی قومی حلقہ 120 کی نشست کی حد بندی تبدیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، لاہور کے این اے 120 کے نئے حاصل کردہ نقشہ کے مطابق نو یونین کونسلیں اس قومی حلقہ کے ساتھ دیگر قومی حلقوں میں بھی ان کے وارڈز فعال کر رہی ہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکومتی امیدواروں کے دباؤ پر لاہور کی یونین کونسلوں کی تعداد150سے 274کی گئی اس دوران قومی اور صوبائی اسمبلی کی حد بندیوں کا بھی خیال نہیں رکھا گیا این اے 120 میں سب سے زیادہ من مانیاں کی گئیں، صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سے جو این اے120کا نقشہ حاصل کیا گیا کہ اس کے مطابق این اے120میں یونین کونسلوں کی مجموعی تعداد 28ہے جن میں سے19مکمل جبکہ 9کے کچھ حصے اس میں شامل ہیں، ان اے120میں بہت سے علاقے اور یونین کونسلز متنازعہ حیثیت اختیار کر گئے ہیں، قومی حلقہ کی حد بندی تبدیل کرنے سے یونین کونسلیں کئی صوبائی اور قومی حلقوں میں تقسیم ہو گئی ہیں، ان اے120میں یونین کونسل نمبر66ساندہ صداقت پارک یوسی67، سرگنگا رام یوسی69، ثبلی ناؤن (ساندہ کلاں) یوسی71، راجگڑھ یوسی73، ساندہ خورد یوسی74، اسلامیہ پارک یوسی82، نسبت روڈ گوالمنڈی یوسی169 اور قلعہ گجرسنگھ یوسی171 دو سے تین قومی حلقوں میں تقسیم کی جا چکی ہیںِ، سٹی گورنمنٹ کے سابق ٹاؤنز کو جنہیں اب زونز میں تبدیل کیا جارہا ہے، ان کی تقسیم کے دوران بھی یونین کونسلوں کی حدبندیوں کے تنازعات سامنے آئیں گے، این اے120 کی حد بندیوں میں ہونے والی بڑے پیمانے پر یونین کونسلوں میں تقسیم سے آئندہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تمام حلقوں کی نئے سرے سے ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog