شہری کو بادشاہ ،ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کے خلاف شکایت ہو تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹھا سکتاہے شاہ سلمان

Published on June 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

Sulman
ریاض ۔۔۔خادمین الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہاہے کہ مملکت کے کسی بھی شہری کو بادشاہ ،ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کے خلاف شکایت ہو تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹھا سکتاہے ،انہوں نے کہاکہ آئین کی روسے کسی کوکوئی تحفظ حاصل نہیں ہے اورسب لوگ برابر ہیں ۔العربیہ کے مطابق شاہ سلمان نے یہ بات ایک اجلاس میں کہی جہاں ولی عہد محمد بن نایف عبدالعزیز بھی موجود تھے ۔شاہ سلمان نے مزید کہاکہ بعض ممالک میں بادشاہوں اورسربراہان مملکت کو آئینی تحفظ حاصل ہے جہاں کوئی عام شہری ان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی نہیں کرسکتا ،کوئی بھی سعودی شہری جسے بادشاہ ،ولی عہد یا حکمران کے خاندان کے کسی فردکے خلاف کوئی شکایت ہوتو وہ عدالت میں شکایت دائر کرسکتاہے ۔شاہ سلمان نے کہاکہ آل سعود کے بانی اور ملک کے پہلے فرماروا عبدالعزیز بن آل سعود کے خلاف بھی عدالت میں ایک دعوی دائر ہواتھا شیخ سعد بن عتیق اس وقت الریاض کے چیف جسٹس تھے وہ شاہ عبدالعزیز کے پاس آئے اورانہیں بتایا کہ ایک شہری نے ان کے خلاف دعوی دائر کیا ہے ،شاہ عبدالعزیز نے انہیں بٹھایااورجج نے وہی پر مدعی اور مدعاعلیہ کے درمیان مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا ،انہوں نے کہا شاہ عبدالعزیز نے ہمارے لئے اپنی ذات سے مثال قائم کردی ہے اس کے بعد کوئی عہدیدار حتی کہ بادشاہ مملکت ،ولی عہد اور شاہی خاندان کا کوئی فرد آئین سے بالا تر نہیں ۔خادمین الحرمین الشرفین نے کہاکہ کتاب اللہ ، سنت رسول ﷺاورخلفار اشدین کا طریقہ ہمار ادستور ہے ،اللہ کا شکرہے کہ اسلام کے سائے میں امن واستحکام کی زندگی بسرکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں شہریوں سے کہتاہوں کہ اگر وہ ہم میں کوئی خامی دیکھیں تو ہمارے دروازے ان کے لئے ہر وقت کھلے ہیں وہ آئیں اورہمارے ساتھ بیٹھیں ہم ہر شکایت کا ازالہ کریں گے ۔خادمین الحرمین الشرفین شاہ سلمان نے عوام اورحکمران طبقے کو کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺپر عمل کرنے کی تلقین کی اورکہاکہ ہر شخصاپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس جوابدہی کے ساتھ انجام دے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes