اداکارہ نور کا ڈیمز فنڈمیں حصہ،ایک لاکھ روپے جمع کرادیئے

Published on September 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

لاہور (یواین پی )فنکار برادری بھی ڈیمز فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے لگی اس سلسلے میں اداکارہ نور بخاری نے ایک لاکھ روپے جمع کروادئیے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نو ر بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا اب ہمیں بھی اس کیلئے کچھ کرناچاہیے اورہرپاکستانی کو ڈیمز فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینا چاہیے ، انہوں نے اپیل کی کہ ہر شہری کو اپنی استطاعت کے مطابق فنڈ دینا چاہیے چاہے وہ 10 روپے ہی کیوں نہ ہوں۔نور نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی ٹویٹ کر کے باقاعدہ سب سے درخواست کی۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ایک نوبل کاز ہے ہمارا ملک ہماری پہچان ہے آج فنکاروں نے جو پیسہ باہر کے ملکوں میں بھی کمایا محنت اور فنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان ہی ان کی پہچان بنا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题