نجی اسکول مالکان کا تین اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

7777
کراچی(یو این پی)  کراچی کے نجی اسکول مالکان نے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تین اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے، مگر سیکریٹری تعلیم کا اپنے فیصلے پر نظر ثانی کو تیار نہیں، جو والدین کی پریشانی کا باعث ہے،وزیرسے محروم محکمہ تعلیم اس بات پر بضد ہے کہ صوبے میں بارش کی تباہ کاریوں کے باعث چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ کراچی کے نجی اسکول مالکان کہتے ہیں کہ شہر میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں لہذا مزید چھٹیوں کے متحمل ہو نہیں سکتے،والدین کی رائے میں اسکول مالکان اس معاملے میں حق بجانب ہیں اور سیکریٹری تعلیم کو معاملے کو انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题