وزیر اعظم جھوٹ بولنے اور سمدھی کی تعریفیں کرنے میں مصروف ہیں،جہانگیرترین

Published on August 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

334317_27577898اسلام آباد (یو این پی)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پاکستان کی ساکھ پر رکیک حملے پر ایک لفظ تک بولنا گوارا نہیں کیا،وطن عزیز پر رکیک حملوں کے باوجود وزیر اعظم جھوٹ بولنے اور سمدھی کی تعریفیں کرنے میں مصروف ہیں،وزیر اعظم کی جانب سے ٹیکسوں کی ادائیگی کی تلقین سن کر بہت سے تاجروں کی ہنسی چھوٹ گئی ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے وزیراعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی اولاد کی آف شور کمپنیاں بنانے اور منی لانڈرنگ کو وزیر اعظم معاشی انقلاب کا نام دیتے ہیں حالانکہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کے دعووں پر یقین کیسے ممکن ہے؟ افسوس کی بات ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق انسانی ترقی میں پاکستان ایتھوپیا سے محض ایک درجہ اوپر ہے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز، مشین ٹول فیکٹری سمیت سرکاری کارپوریشنز کے بے شمار ملازمین کو حکومت تنخواہیں تک نہیں دے پا رہی ہے جبکہ وزیر اعظم اور انکی حکومت نے انتھک محنت کے ذریعے پاکستان سے زراعت کا جنازہ نکالا دیا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ وزیر اعظم کو گزشتہ تین برس سے برامدات میں مسلسل گراوٹ بھی نظر نہیں آتی ہے؟ جہانگیرترین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے میں لوٹ مار کی داستان آڈیٹرز اپنی رپورٹ میں سنا چکے ہیں، سابقہ حکومتوں کیمنصوبوں پر تختیاں لگا کر قوم کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے ذور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو جان لینا چاہئیے کہ مک مکا اور لوٹ مار کی سیاست مزید کامیاب نہیں ہوگی اور پانامہ انکشافات کی تحقیقات بھی کروانا ہوں گی اور وزیر اعظم کو احتساب کیلئے بھی خود کو پیش کرنا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes