بجٹ میں ساری مراعات پیسے والوں کو دی گئی ہیں: عمران خان

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

44
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مغربی جمہوریت میں حکومت امیر سے پیسہ لیکر غریب پر خرچ کرتی ہے لیکن امیر کا پیسہ لے کر غریب کو فائدہ نہیں دیا جا رہا۔ ادھر ایس آر اوز کے ذریعے مخوص طبقے کو فائدہ دیا گیا۔ پاکستان میں ایک طبقہ ایسا ہے جس سے ٹیکس لینے کی کوشش ہی نہیں کی جا رہی۔ ان کا مزید کہنا تھا بجٹ میں ساری مراعات پیسے والوں کو دی گئی ہیں۔ ن لیگ کبھی اس طبقے پر ٹیکس نہیں لگائے گی جس طبقے سے انھیں فائدہ ملتا ہے۔ عمران خان نے کہا سرکاری نوکریوں میں بھی عام ملازموں کی تنخواہوں میں صرف ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہ اضافہ 15 فیصد ہونا چاہیے تھا۔ پاکستانیوں کا پیسہ باہر جا رہا ہے اور گورنمنٹ اس پر کوئی کام نہیں کر رہی کیونکہ ان کا اپنا پیسہ پاہر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا 32 لاکھ افراد جن کی لسٹ نادرا کے پاس ہے جو ٹیکس نہیں دیتے ان 32 لاکھ افراد سے ٹیکس اکھٹا کرنے کے لیے بڑے منصوبے کرنے ہوں گے۔ ایف بی آر پر پیسہ لگانے پر ہم زیادہ زور لگائیں گے کیونکہ ایف بی آر سے جب تک سیاست نہیں نکلے گی تب تک یہ ادراہ کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ سیلز ٹیکس کم کرنے سے کسان کو تیل اور کھاد کی صورت میں ریلیف ملے گا کیونکہ کسانوں پر پیسہ خرچ کرنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ عمران خان نے کہا ن لیگ گلگت بلتستان میں ووٹرز کو خرید رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme