سڑکوں کی مرمت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں عرفان علی کاٹھیا

Published on October 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے شہروں میں تعمیرو ترقی، سڑکوں چوراہوں کی تزئین و آرائش اور شجرکاری کے لئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں اس کے دوررس نتائج علاقائی ترقی اور عام لوگوں کے مسائل کے حل میں انتہائی معاون ثابت ہونگے شہروں میں دستیاب جگہوں پر مناسب پودوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ شہر کے گنجان آباد علاقہ میں سیو ریج اور سڑکوں کی مرمت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل اپنے اپنے دائرہ کار میں لوگوں کی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد روڈ ہیڈ برج کے نیچے گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں عبد الر شید بوٹی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ، سی او میونسپل کمیٹی عمر نسیم ،ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجو عہ ،صدریوتھ ونگ پنجاب پاکستان مسلم لیگ ق میاں احمد بوٹی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آصف گجر سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں عبد الر شید بوٹی نے بسمارکیہ کے پودے لگا کر تزئین و آرائش اور شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں سیو ریج اور سڑکوں کی مرمت کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں اور ان منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا شہر میں گرین بیلٹس پر پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے تواتر سے اقدامات کی وجہ سے شہر کی مرکزی سٹرکوں کی گرین بیلٹس اب دیدہ زیب پودوں اور پھولدار پودوںسے مزئین نظر آ رہی ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مونسپل کمیٹی کی معاونت کریں کوڑے کرکٹ کو ادھر ادھر مت پھینکیں اس کو محفوظ انداز میں محلہ کی ڈسٹ بین میں ڈالیں مختلف علاقوں میں لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال میں متعین عملہ سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ شہروں کی اپ گریڈ کرنے ان کی تعمیر و ترقی اور سیو ریج سسٹم کی بحالی اور سٹرکوں کی تعمیر و مرمت صرف سرکاری اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ عام شہریوں کی معاونت اور تعاون سے معاملات کو بہتر سے بہتری کی جانب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں عبد الر شید بوٹی کی قیادت میں پودوں کی اہمیت سے متعلق آگاہی واک ہوئی جس میں افسران ،صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes