روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی سوالیہ نشان ہے : چودھری نثار

Published on June 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

4
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔اپنے بیان میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پرعالمی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، مسلمانوں پر ظلم کی انتہا سےدہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ متاثر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور کابینہ نے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر اظہار تشویش کیا ۔گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران بھی اس مسئلے پر بات کی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے روہنگیا مسلمانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اسپیشل کمیٹی قائم کردی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا جس میں روہنگیا مسلمانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme