عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے نتظامی سطح پر اقداما ت کئے گئے ہیں محمد علی اعجاز

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف اور انہیں مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے لئے جہاں انتظامی سطح پر اقداما ت کئے گئے ہیں وہیں پر اشیائے ضروریہ کی دوسرے اضلاع سے اوکاڑہ میں تواتر سے فراہمی اور ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے میکانزم پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی عوام صارفین کو دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تاجروں کا تعاون از حد ضروری ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز و صدر مرکزی انجمن تاجرا ن چوہدری سلیم صادق سمیت ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں،صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی میں جن اشیاء کے نرخ مقرر کر دئیے جائیں گے ان پر سو فیصد عمل در آمد کروایا جائے گا جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن ذخیرہ اندوزی،بلیک مارکیٹنگ اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی گراں فروشوں اور مارکیٹ میں قلت کا تعاثر پیدا کر کے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی طے کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog