امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی اولیاء اکرام کے مزار پر حاضری

Published on June 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

6
ملتان (یو این پی) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملتان میں اولیاء کرام کی درگاہوں پر حاضری دی، یوسف رضا گیلانی نے امریکی سفیر کو روایتی پگڑی پہنائی جبکہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے امریکی سفیر کی دستار بندی کی گئی۔امریکی سفیر رچرڈ اولسن امریکن قونصل جنرل و دیگر وفد کے ہمراہ ملتان پہنچے،اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیساتھ حضرت موسٰی پاک کے دربار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی،وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے امریکی سفیر کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا،دربار کے باہر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی امریکی سفیر کو روایتی پگڑی پہنائی۔اس کے بعد امریکی سفیر حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر قلعہ کہنہ قاسم باغ پہنچے تو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا،امریکی سفیر نے درگاہ پر حاضری دی،اور چادر چڑھائی،سجادہ نشین درگارہ عالیہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سفیر اور ان کے وفد کی دستار بندی بھی کی،اور امریکی سفیر کو تحائف بھی پیش کئے۔۔امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے حضرت شاہ شمس تبریز و دیگر درگاہوں پر حاضری دی۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes