صفیہ ملک کا نیوسونگ”دلا بھل کے توں کہہ اتے آویں نہ“ وائرل

Published on November 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

ہر زبان میں گلوکاری پر عبور حاصل ہے،گلوکار ہ صفیہ ملک کی ہمارے نمائندے سے گفتگو
لاہور(یواین پی) صفیہ ملک کا نیوسونگ”دلا بھل کے توں کہہ اتے آویں نہ“ وائرل۔تفصیلات کے مطابق ہر زبان میں گلوکاری پر عبور حاصل کرنے والی پاکستانی معروف گلوکارہ صفیہ ملک کا ہال ہی میں نیو پنجابی سونگ”دلا بھل کے توں کہہ اتے آویں نہ“سوشل میڈیا کے 7رنگ یوٹیوپ چینل پر ریلیز کیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی بے مثال کامیابی حاصل کی،اس سونگ کی شاعری معروف شاعر باؤ اصغر علی لکھی اور میوزک ابی خان نے ترتیب دیا جبکہ ویڈیو ڈائریکٹر کاشف احسان ہے،صفیہ ملک نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ میں پنجابی،سرائیکی،سندی،پشتو،پھڈواری،ترقی، و دیگرزبان میں گائیکی کر چکی ہوں اور مجھے ہر زبان میں گلوکاری پر عبور حاصل ہے، ایک سوال کے جواب میں صفیہ ملک نے بتایا کہ محنت اور لگن کی بدولت آج پوری دنیا میں میری گائیکی کو سنا جاتا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب میرا پہلا سونگ”خرچے ساڈے تے نکھرے لوکا دے“ریلیز ہوا توہ پہلے تین ہفتوں میں اس نے تین ملین ویوز کیا تھا اس کے بعد سلفی سونگ و دیگر ریلیز ہوے جنہوں نے بے مثال کامیابی حاصل کی،انہوں نے مزید کہا کہ اب میں اپنے 6نیو سونگ پر کام کر رہی ہوں جو جلد ریلیز ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes