پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت کا عالمی دن ’’ورلڈٹائیگرڈے‘‘آج منایا جائے گا

Published on July 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 800)      No Comments

imagesاسلام آباد ( یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت کا عالمی دن ’’ورلڈٹائیگرڈے‘‘آج 29جولائی بروزبدھ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت اورانہیں قدرتی ماحول کی فراہمی کے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے محکمہ جنگلی حیات ۔جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں اورچڑیا گھروں کی انتظامیہ کے زیراہتمام اسلام آبادسمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں خوبصورتی اور جنگلی حیات کی بقاء کیلئے شیروں کی اہمیت کو اجاگرکیا جائے گا ٹائیگر کئی ممالک خصوصا ایشیائی ممالک کاقومی جانور ہے اس کا شمار دنیا کے خطرناک ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے یہ قوت اورطاقت میں اپنی مثال آپ ہے ٹائیگر کی بہت سی اقسام ہیں۔ جنوبی بھارت ۔بنگلہ دیش ۔نیپال ۔بھوٹان ۔برما ۔تھائی لینڈ ۔ملائشیاانڈونیشیا ۔کمبوڈیا ۔ویت نام ۔چائنہ ۔روس اور مختلف ایشیائی ممالک میں پائے جاتے ہیں ۔ مختلف ممالک میں شیروں کی افزائش نسل اوران کی حفاظت کیلئے تنظیموں سرگرم عمل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes