پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے نثار علی خان

Published on June 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 957)      No Comments

pic ch nisar ali taxila
ٹیکسلا(یو این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے، موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں جنرل (ر) حمید گل کا بیان قوم کو تقسیم کرنے کے مترداف ہے ، حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں ا ور قوم متحد ہے،وزیر اعظم کے بیان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کون زی شعور انسان ا س بات سے اختلاف کرے گا کہ روزمرہ کی ہڑتالیں قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،نادرا میں ملی بھگت سے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں شناختی کارڈفرخت کئے گئے ،ملک سے غداری کے مرتکب نادرا میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،محکمہ میں موجود ان لوگوں کی معافی ہوسکتی ہے جو ملوث افراد کی نشاندہی کریں گے ،تحقیقات میں کوئی رو رعائت نہیں کی جائے گی، ٹیکسلا میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیکسلا میں صفائی کے ابتر نظام کو بہتر بنانے کے لئے یہاں مذکورہ کمپنی کو کوڑ اکرکٹ اٹھانے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے انکی خدمات حاصل کی گئی ہیں،کلرسیداں سمیت دیگر شہروں میں بھی اس سسٹم کے تحت کام کیا جائے گا، جس سے بلا شبہ شہریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوگا،چوہدری نثار علی خان نے سابقہ حکومت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر سابقہ حکومتیں دور اندیشی کا مظاہرہ کرتیں تو آج انرجی بحران نہ ہوتے مگر انھوں نے اس شعبے میں ایک پیسے کا بھی کام نہیں کیا۔انکا کہنا تھا کہ ملک کے بجٹ کا 2/5 بیرونی قرضوں میں چلا جاتا ہے،انھوں نے این جی اوز سے متعلق واضح کیا کہ پاکستان میں موجود تما م این جی او ز کو ملکی قوانین کے تحت کام کرنا ہوگا،این جی اوز کے لئے حکومتی پالیسی اسی ماہ مرتب دے دی جائے گی اور ملک میں کام کرنے والی این جی اوز کو پاکستان کے قانون اور چارٹر کے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی، انھوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعد ٹیکسلا اور کلر سیداں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر کام شروع کیا جارہا ہے،موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ،ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،ہمیں ملکی سالمیت سب سے زیادہ عزیز ہے،کراچی میں آئے روز ہڑتالوں پر انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بیان کہ رو ز مرہ ہڑتالیں قوم کی ترقی میں بڑئی رکاوٹ ہیں کون زی شعور انسان اس بات سے انکار کرسکتا ہے انکا کہنا تھا کہ ان ہڑتالوں سے سب سے زیادہ متاثر دھاڑی دار ہوتے ہیں جن کے پیٹ پر لات مارنے کے لئے ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے ہڑتالیں کسی بھی مسلہ کا حل نہیں ہوتیں ،انکا کہنا تھا کہ اگر کراچی میں امن ہوگا تو اسکا فائدہ پورے ملک کو پہنچے گا،انصاف کے تقاضے پورے کرنا عدلیہ کا کام ہے ،ہر مسلہ کا حل ہڑتال نہیں ہوتا،اور نہ ہی اس قسم کا رویہ جمہوری معاشرے میں اچھا سمجھا جاتا ہے،،افواج پاکستان ملک کی سلامتی اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں،حکومت اور افواج پاکستان سیاست دانوں اور سول سوسائٹی میں مکمل ہم آہنگی ہے اور سب ملکی سلامتی کے لئے متحد ہیں،تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز ، عمران حیدر نقوی ، فیاض تنولی ، ملک عمر فاروق، ملک مصری خان ملک محمد خان، راجہ سرفراز ، راجہ شیراز ، راجہ عامر سعید کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے قبل ازیں چوہدری نثار علی خان کی ٹیکسلا آمد پر واہ کینٹ کے مضبوط سیاسی دھڑے جن میں سابق امیدوار کینٹ بورڈ فرخ سلیم، اور سید مجتبی کاظمی شامل تھے نے باقائدہ مسلم لیگ ن میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme