دباؤ کے باوجود اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

Published on November 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دباؤ کے باوجود اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے، ہم عوام کے مسائل کے حل کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔اوچ شریف میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادی مارچ میں عوام کٹھ پتلی کو گھر بھیجنے کے لیے باہر نکلے ہیں۔ ہم نے مولانا کا جلسے کی حد تک ساتھ دیا، اگر دھرنے میں بیٹھنا پڑے گا تو پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی اجازت چاہیے ہوگی۔ کارکن مشورہ دیں، کیا ہمیں بھی دھرنے میں شامل ہونا چاہیے؟ اگرآپ مشورہ دیں توآپ کی تجاویز سی ای سی میں رکھوں گا۔بلاول بھٹو نے ایک مرتبہ پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریب اور عوام دشمن حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ غریب کو روزگار دیا۔ دوسری جانب غریب دشمن حکومت نے غریبوں کے بجائے امیروں کو ریلیف دیا۔ ہم عوام کے ووٹوں سے عوامی حکومت بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog