ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی کو قانون کے مطابق بنایا جائے،جسٹس عامر فاروق

Published on June 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

55
اسلام آباد (یواین پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے ضلعی عدلیہ پر زور دیا ہے کہ انصاف کی فراہمی کو قانون کے مطابق بنایا جائے۔ ہفتہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ’’قانون، شہادت اور مجسٹریٹس کے سامنے کریمینل کیسز کے ٹرائل‘‘ کے حوالے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس چاہے سول یا کریمینل نوعیت کا ہو ججز انصاف کی فراہمی کے پابند ہیں جو حقائق اور قانون کے مطابق ہونی چاہئے اور انہیں قانون کے تحت حقائق پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے۔ فیصلہ لکھنے کے حوالے سے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے انگریزی ہماری مادری زبان نہیں ہے تاہم ہم فیصلہ لکھنے کی اپنی استعداد میں مختلف طریقوں سے اضافہ کرسکتے ہیں۔ صاف اور درست فیصلہ لکھنے سے کوئی بھی اختلاف نہیں کرسکتا۔ انہوں نے تمام نوجوان ججز پر زوردیا کہ وہ اچھے فیصلے لکھنے پر خصوصی توجہ دیں۔ اس سے پہلے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل نے خطبہ دیا اور انہوں نے کورس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme