پنجاب بھر میں ڈینگی ڈے (آج )منایا جائے گا

Published on June 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 687)      No Comments
8
راولپنڈی (یو این پی )پنجاب بھر میں (آج) پیر کو ڈینگی ڈے منایا جائے گا ۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے ڈینگی کی افزائش کم ہو جائے گی تاہم آئندہ ماہ جولائی میں برسات کا موسم شروع ہو گا جس سے ڈینگی کی افزائش ایک مرتبہ بھر بڑھنے لگے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہمیں اپنی کوششیں جاری رکھنی ہیں تاکہ اسے کو موثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے اس لیے ضروری ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے ۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمڈ شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 15جون کو ڈینگی ڈے منایا جائے گا جس کا مقصد ڈینگی سے بچاؤ کے لیے شہریوں میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔اس موقع پر شہریوں کی آگاہی کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme