شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے ادبی تقریب

Published on December 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

\"Madni\"
شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے زیراھتمام سالانہ ادبی تقریب کا انعقاد شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے صوبائی سیکٹریٹ کاسی روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔ جسکی صدارت مرکزی صدر حافظ محمد صدیق نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی معروف ادیب مولوی ندامحمدحقانی تھے ۔تقریب کا آغاز مولوی زبیح اللہ کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تقریب سے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی نائب صدر عبداللہ ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب انسانی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے ہمیں ادب سے دلی لگاو رکھنا چاہیے آج جس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں اسکا مطلب بھی یہی ہے کہ معاشرے میں نوجوانوں کے شعور کیسے بیدار کیا جاسکتا ہے اور معاشرے کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کیا طریقہ اپنانا چاہئے اور یہ کہ باشعور اور اہل علم افرد کیا کرسکتے ہیں مثبت اور تعمیری فکر کیلئے کام کرنا اس عہد کی ضرورت ہے ۔ اس لئے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان قارئین اور اہل قلم میں رابطے کا ذریعہ ہے ۔شمشاد رائٹرز فورم بلوچستان میں جتنے ادیب زندگی ہوئے ہیں انکی مثال ہمارے سامنے ہیں ۔انہوں نے مشاہدہ قدرت اور مطالعہ زندگی کو اپنا موضوع بنایا ہے ہرادیب کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ زندگی کے ہر اچھے برے نامطلوب پہلو کو احاطہ تحریر میں لائے کوئی بھی ادیب زندگی سے دامن چھڑاکر ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتا وہ اپنے گرد وپیش بہتر طور پرمتاثر ہوتا رہتا ہے وہ جن جن خیالات کا حامل ہوتا ہے انہی کو اپنے جزبات کا محرک پاتا ہے اسلئے کسی ادیب کی روح کو سمجھنے کیلئے اسی فضا کو سمجھنا ضروری ہے جسمیں اس نے زندگی پائی ہے جب اس زمانے کی زندگی نہ سمجھی جائے ادیب کے جزبات واحساسات کو سمجھنا مشکل ہے۔
تقریب میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر اور بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے نوجوان لکھاری حافظ محمد علی کاکوزئی شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور انکے ادبی خدمات کو سراہا گیا ۔شمشاد رائٹرز فورم پنجاب صدر افضل حسین سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب کے مسائل کو زندگی کے مسائل سے الگ نہیں کیا جاسکتا اسکا مقصد یہ ہے کہ ادیب زمان ومکان کی حدبندیوں سے بالاتر رہتے ہوئے اپنے گرد و پیش کی عکاسی کرے تاکہ اسکے اچھائیوں اور برائیوں سے آگاہ ہوکر انسانیت کی ترقی کی پر گامزن کیا جاسکے ادیب کا فرض ہے کہ ماضی کی عیب سے حال کو باخبر کرے اورحال کی تصویر اس طرح کھینچے کہ اسمیں مستقبل کے ارشادات واضح طور پر نظر آئیں ۔
شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے ادبی تقریب مہمان خاص اور معروف ادیب مولوی ندا محمد حقانی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں باشعور افراد کے مجلس میں شرکت نصیب ہوئی میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی قائدین اور خصوصامرکزی صدر وبانی حافظ محمد صدیق شمشادکو داد دیتاہوں کہ وہ کئی سالوں سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے کہاکہ ادب انسانیت کا نقاد ہے وہ اسکی کج رومی ظاہر کرتا ہے اور اسکی خامیوں کو بے نقاب کرتا ہے اس کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انسان کی حیات مستعار کو دائم وقائم رکھتا ہے کہ وہ حالات کے غلام نہیں بلکہ حالات اسکے غلام ہیں وہ اپنی زندگی کے مالک ہیں اور اسے جس روش پر چاہے لے جاسکتا ہے ۔صدر مجلس اور شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد صدیق نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج ہمیں یہ محسوس ہوا کہ وہ وقت دور نہیں
کہ ہمارے معاشرے پر باشعور نوجوانوں کے راج ہوگا کیونکہ آج ہمارے معاشرہ بہت زوال اور پستی کی جانب چلی گئی ہے جو کہ اہل علم اور مودب نوجوانوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں جو کہ معاشرہ ان ہی نوجوانوں کی بدو لت سنواراجاسکتا ہے کیونکہ ادب کا مطلب بھی یہی ہے کہ وہ انسان کے خیالات اوراحساسات کے مکمل طور پر معاشرے میں اظہاراور انکے استعمال اور نہ استعمال کے فوائد و نقصانات کے علاوہ گزشتہ حالات کے تجربات کو سامنے لانے کوادب کہتے ہیں ادب زندگی کے ہر پہلو پر حاوی ہے لیکن ادب صرف شاعری تک محدود نہیں ہمیں اپنے دانشور ،علماء کرام،مودبین کرام اور اہل علم حضرات اور اپنے اسلاف کے مکمل احترام کرنی چاہیے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھیں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان بھی یکم جنوری 2000 ء کو قیام عمل میں اسلئے لایا گیاکہ وہ معاشرے کی پسماندگی کی اسباب کی خاتمہ اور نوجوانوں کے شعور بیدار کرنے اور ان میں تعمیری سوچ پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے ۔
شمشاد رائٹرز فورم پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محمد مخلص نے کہا کہ ادب ہمارے زندگی میں بہت اہم کردار ادا کررہا ہے اور ادب ہی سے ہمیں زندگی کے ہر پہلومیں روشنی ملتی ہے جسمیں اسلامی ادب وعلوم اسلامی سر فہرست ہے ۔ انہوں نے شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے مجالس میں ہمارے ساتھ شرکت کرتے رہیں گے۔ تقریب کے آخر میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید نثار ایڈوکیٹ نے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کردی ۔ تقریب سے راز محمد ترین ،نور محمد اچکزئی،اسفندیار مندو خیل،جنت گل ملاخیل،عبدالمجید ڈوگر ،ابو سیف الرحمان،جلال الدین آیاز،عبدالقیوم بلوچ،رفیع اللہ اچکزئی، حاجی علی نواز شاہوانی،عبدالجبار کاکوزئی،عزیزالرحمان اچکزئی،شفیق الرحمان بڑیچ، شمس اللہ نورزئی اور محمد قسیم کاکوزئی نے بھی اپنے مقالات اور اشعار پیش کئے۔ شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کی جانب سے ایک مفت ایس ایم ایس سروس کا آغاز بھی کیا۔ جو اسلامی، ادبی، معلوماتی اور ادبی خبروں کی مٖفت ترسیل ہوگی۔ مفت ایس ایم ایس سروس کے حصول کیلئے اپنے موبائل سے انگلش والا میسج لکھیں اور 9900 پر سنڈ کریں
FOLLOW SHAMSHAD_SMS

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme