جمعۃ الوداع ،ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعائیں واپڈا کیلئے بددعائیں

Published on July 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

CE
سیالکوٹ (یو این پی)جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعائیں واپڈا کیلئے بددعائیں، سکیورٹی کے ناقص انتظامات مساجد کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی بجائے بھکاریوں کا قبضہ ،پولیس عیدی ناکوں پر مصروف۔ ملک بھر کی طرح سیالکوٹ اورگردو نواح میں بھی جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبہ سے منایا گیا مساجد روزہ داروں سے کھچا کھچ بھرگئیں علمائے کرام نے خطبات میں جمعۃ الوداع کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ رمضان المبارک کی جاتی ہوئی ساعتوں میں اپنی رب تعالیٰ سے گناہوں کی معافی اور بخشش طلب کرلو جی بھر کے عبادت کرو ۔گرمی کی شدت اور 18سے20گھنٹے کی لادشیڈنگ پر نمازیوں نے جھولیاں پھیلا کر واپڈا کیلئے بددعائیں کیں جبکہ ملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں اور باران رحمت کی بھی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر کہیں بھی سکیورٹی نظر نہیں آئی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی بجائے مساجد کے باہر بھکاریوں کا قبضہ رہا اور پولیس عیدی ناکوں پر مصروف رہی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy