مانسہرہ، خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والی خواتین امیدواروں کے ناموں کا اعلان

Published on June 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments

images
مانسہرہ(یواین پی)ضلعی ریٹرننگ آفیسر نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والی خواتین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والی ن لیگ کی خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے،تفصیل کے مطابق ضلع کونسل مانسہرہ کیلئے ضلعی ریٹرننگ آفیسر نے خواتین کی مخسوص 20نشستوں کیلئے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کی فہرستیں بھی آویزاں کر دی گئی ہیں،کامیابی حاصل کرنے والی خواتین میں مسلم لیگ ن کی آٹھ،تحریک انصاف نے سات، پاکستان پیپلز پارٹی نے تین ،جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست حاصل کی،کامیابی حاصل کرنے والی خواتین میں پروین اختر بفہ،عظمی وحید،عامرہ نورین،صائمہ سلونی مانسہرہ،ناہید یوسف بٹل،ارشاد طارق شنکیاری،سعدیہ انجم جبوڑی،آمرین شاہانہ بٹل،طاہرہ جبین،نگہت شاہین اوگی،رخسانہ مانسہرہ،عروج مانسہرہ،اور لبنیٰ ملک جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فرح سلطان،معراج بی بی،اور سمیرا حسن شامل ہیں،جے یو آئی کی جانب سے نصرت بی بی سکنہ ملک پور اور جماعت اسلامی کی جانب سے آفتاب شبیر کے نام شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes