سٹیٹ بینک کی طرف سے پشاورکے عوام کی سہولت کیلئے نئے نوٹوں کااجراء

Published on June 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 890)      No Comments

66
پشاور (یواین پی )سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور عوام کی سہولت کیلئے نئے نوٹوں کی فراہمی اپنے کاؤنٹر سے22 جون2015سے اورکمرشل بینک کی مخصوص برانچوں پر سے 2 جولائی 2015 سے شروع کررہاہے،شناختی کارڈکی فوٹوکاپی جمع کرانے پرخواہش مند خواتین وحضرات10،20،50اور 100روپے کاایک ایک پیکٹ(کاپی)جمع کردہ رقم کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پریس ریلیز کے مطابق نئے نوٹوں کی فراہمی کیلئے سٹیٹ بینک کے اپنے کاؤنٹرکے علاوہ کمرشل بینکوں کی برانچز، الائیڈبینک لمیٹڈمین برانچ،سرحدچیمبرآف کامرس جی ٹی روڈپشاورشہر،حبیب بینک لمٹیڈچوک یادگارپشاورشہر، عسکراسلامک بینک دلہ زاک روڈپشاورشہر،نیشنل بینک آف پاکستان کوہاٹ روڈبرانچ پشاور،نیشنل بینک آف پاکستان سول سیکرٹریٹ پشاور،میزان بینک ورسک روڈنزدپشاورپبلک سکول اینڈکالج پشاور،بینک آف خیبرفیز3چوک حیات آبادپشاور،بینک الفلاح لمیٹڈبخشوپُل برانچ چارسدہ روڈپشاور، ایم سی بی بینک لمیٹڈجمرودروڈبرانچ بالمقابل ٹیوٹافرنٹیرموٹرپشاور،نیشنل بینک آف پاکستان لمیٹڈریلوے روڈ نوشہرہ،الائیڈ بینک لمیٹڈبنوں روڈکوہاٹ، بینک آف خیبرتحصیل بازارچارسدہ،یونائٹیڈبینک لمٹیڈبینک روڈمردان کینٹ، بینک الحبیب مانسہرہ روڈایبٹ آباداورحبیب بینک لمٹیڈبینک سکوائرروڈمینگورہ سے رابطہ کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy