سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح ٹیم کی بڑی کامیابی ہے،مصباح الحق

Published on June 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

777
گال (یواین پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلندا ہوا ہے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سری لنکن کپتان اینجیلو میتھیوز نے کہا کہ گرین شرٹس کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست ہوئی، پاکستانی ٹیم ہم سے اچھا کھیلی اسلئے جیت کی حقدار تھی، اگلا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ مین آف میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہوئی، اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کروں گا۔ گال ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستانی کپتان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسد شفیق اور سرفراز احمد نے مشکل وقت میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی اس کے بعد سپنرز نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی جس کی وجہ سے ہمیں فتح نصیب ہوئی اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے لئے اہم کامیابی ہے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اور اب ہم اگلا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، اینجیلو میتھیوز نے کہا کہ شکست سے حوصلے پست نہیں ہوئے، ابھی ہمارے پاس سیریز میں کم بیک کرنے کا موقع ہے، اگلا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اپنی غلطی کی وجہ سے سنچری مکمل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی لیکن مستقبل میں اس غلطی کو نہیں دوہراؤں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题