اکتوبر 2005ء میں قیامت خیز زلزلے کو 16 سال مکمل ہوگئے

Published on October 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) 8 اکتوبر 2005ء کو قیامت خیز زلزلے کو 16 سال مکمل ہوگئے شہداء کی برسی آج منائی جائیگی اور تمام مساجد میں نماز جمعہ کے بعد شہداء کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے 8 اکتوبر 2005ء کو پاکستان کے علاقے بالا کوٹ‘ آزاد کشمیر‘ مانسہرہ اور ملک بھر میں شدید زلزلہ آیا تھا جس سے ہزاروں افراد جاں بحق اور بے گھر ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اس زلزلہ سے زخمی بھی ہوئے 8اکتوبر 2005ء کو آنیوالے اس زلزلہ نے قوم کو 1947ء والے جذبہ کے تحت ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا تھا اور جس طرح لوگوں نے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کی تھی وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی اس زلزلہ کی باقیات ابھی بھی مختلف علاقوں میں 16 سال گزرنے کے باوجود موجود ہے کئی لوگ جو زلزلہ میں زخمی ہوئے تھے تاحال وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes