تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ ن سے سیکھیں ،رانا ثناء اللہ

Published on June 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

3
فیصل آباد(یواین پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عوامی خدمت کا معیار پاکستان مسلم لیگ ن سے سیکھیں اداروں پر کیچڑ اچھالنے اور ترقی کی راہ میں سازشیں کرنے کی بجائے عوامی خدمت کے میدان میں آئیں،دھرنوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔انہوں نے یہ بات سرسید ٹاؤن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔رانا محبوب عالم،محمد اشفاق گوپ،شاہد محبوب،یونین کونسل 233,232,231 کے سابق ناظمین،نائب ناظمین اور دیگر کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمدنوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے،عوام نے شکست خوردہ اور مسترد سیاستدانوں کے مذموم عزائم ناکام بنادئیے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی انرجی بحران،دہشتگردی پر قابو پانے اور معاشی خوشحالی کے لئے تیز رفتار اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیک نیتی سے عوام کی خدمت کررہی ہے جو کہ عمران خان کے لئے باعث تکلیف ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر حکومت کو ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنے کا موقع دیا گیا تو عوامی خدمت اور کارکردگی کے عمدہ معیار سے ان کی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹی ہوجائے گی ۔رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ حلقہ پی پی 70کو مثالی بنادیا گیا ہے اور اب بنیادی ضرورتوں سے متعلق لوگوں کے تمام تر مطالبات پورے ہوگئے ہیں لیکن ترقی کا یہ سفر جاری رہے گااور تعلیم،صحت،سیوریج،واٹر سپلائی،پارکس،سڑکوں کی موجودہ سہولتوں میں مزید وسعت لانے کے علاوہ چھوٹے مسائل بھی فوری حل ہونگے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy