بوم بوم فہیم اشرف نے یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا،شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد دھول چٹادی

Published on May 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 611)      No Comments

 برمنگھم(یواین پی) ایجبیسن میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے دئیے گئے 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو احمد شہزاد اور اظہر علی اوپنگ کرنے آئے۔ پاکستان کی اننگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور 14 کے مجموعی سکور پر اظہر علی جبکہ 19 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی شراکت میں 59 رنز کا اضافہ ہوا تاہم 78 کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد شکیب الحسن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد چوتھی وکٹ محمد حفیظ کی گری جو 49 رنز بنا کر شفیع الاسلام کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے کریز سنبھالی تاہم کپتان سرفراز احمد 168 مجموعی سکور پر شعیب ملک کا ساتھ چھوڑ گئے۔ 342 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں عماد وسیم اور شعیب ملک نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز کا اضافہ کیا، تاہم شعیب ملک بھی 72 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 242 کے سکور پر گری جب شاداب خان 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد جلد ہی عماد وسیم بھی کیچ پکڑا بیٹھے، انہوں نے 45 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد آنے والے بلے بازوں فہیم اشرف اور حسن علی نے شاندار کھیل پیش کرکے قومی ٹیم کو فتح دلوائی، آل روانڈر فہیم اشرف نے اپنی جارہانہ اننگز میں 30 بالز کھیل کر 64 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ حسن علی نے بھی 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے   27رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 3 بالز قبل ہی حاصل کر لیا۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اوپنرز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا۔ 27 کے مجموعی سکور پر سومیا سرکار 19 کے انفرادی سکور پر جنید خان کی گیند کا شکار ہو گئے۔ جس کے عمرل کیس بیٹنگ کرنے آئے، عمرل اور تمیم اقبال کی شراکت میں شاندار 142 رنز بنے، دونوں پلیئرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 169 تک پہنچا دیا تاہم 169 رنز پر عمرل کیس 61 کے انفرادی سکور پر شاداب خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلا سیش کی تیسری وکٹ 219 رنز پر گری جب شاندار سینچری سکور کرنے والے تمیم اقبال بھی شاداب خان کی گیند پر جنید خان کو کیچ دے بیٹھے۔ چوتھی وکٹ بنگلا دیش کے مشفی کر رحیم کی گری جب وہ جنید خان کی گیند پر شعیب ملک کو کیچ دے بیٹھے، پانچوں وکٹ محموداللہ کی گری جو 29 رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ بنگا دیش کی چھٹی وکٹ 302 رنز پر گری جب شکیب الحسن 23 رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے ساتویں وکٹ کی شراکت میں مصدق حسین اور مہدی حسن میزار نے 29 رنز بنائے جس کے بعد 331 کے مجموعی سکور پر مصدق حسین 26 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔ آٹھویں وکٹ مشرفی مرتضیٰ کی گری جو جنید خان کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جبکہ آوٹ ہونے والے نویں کھلاڑی مہدی حسن میزار تھے۔ بنگلا دیش اننگ کا خاتمہ 341 رنز پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4 جبکہ حسن علی اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme