وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاڑی کیلئے ترقیا تی منصوبوں کی منظور ی دیدی ہے، ثاقب خورشید

Published on June 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 840)      No Comments

2-11-2014
وہاڑی(یواین پی) ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب وایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وہاڑی کے لیے اربوں روپے کے ترقیا تی منصوبوں کی منظور ی دی ہے جس میں گورنمنٹ کالج بوائز میں مسنگ سہولیات کے حوالہ سے پوسٹ گریجویٹ بلاک کے لیے اڑھائی کروڑ روپے گرلز کالج کے پو سٹ گریجویٹ بلاک کے لیے ایک کروڑ روپے ، اے ڈی ایل جی آفس کے کا موں کے لیے سولنگ ، نالیاں وغیرہ کے لیے اڑھائی کروڑ روپے ، سپورٹس کمپلیکس آسٹروٹرف اور پانچ کھیلوں کے میدانوں کے لیے 10کروڑ روپے ، دہلی ملتان روڈ ٹو خانیوال روڈ با ؤنڈری بقایاکام کے لیے سات کروڑ روپے پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے منصوبہ کی 24چک پل نہر تا براستہ 22ڈبلیوبی تا قائم آباد تک 10کلو میٹرسڑک لا گت سات کروڑ روپے اسکے علاوہ چک نمبر65تا کا مسیٹس یونیورسٹی براستہ چک 55,57ساڑھے تیرہ کلومیٹر کے لیے ساڑھے تیرہ کروڑ روپے کی لا گت سے منصوبے مکمل کیے جائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے معز زین شہر وعلاقہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes