اللہ ورسولﷺ کی محبت اورذکرہی تومومن کاسرمایہ حیات ہے۔ لاثانی سرکار 

Published on October 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ پر ’’سیدالشہداامام حسینؓ وشہدائے کربلا‘‘کی یاد میں عظیم الشان محفل پاک حسینی ؓ کاانعقاد ہوا۔انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ اللہ ورسولﷺ ،اہلبیت اطہارؓ سمیت تمام محبوبوں حبیبوں سے محبت اورذکرہی توہماری روحانی غذاہے۔جس سے محبت ہوتی ہے اس کی خوشی میں خوشی اورغم میں پریشانی محسوس ہوتی ہے۔امام حسینؓ اورشہدائے کربلا ہمارے شہنشاہ اورپیشواہیں،ہمیں ان کی غلامی پر نازہے۔اللہ ورسولﷺ ،ان کے محوبوں کاذکرکرنا،ان کی زیارت کیلئے بے تاب رہنا ،بس یہی تومومن کاسرمایہ حیات ہے ۔میرے مرشد سیدناچادروالی سرکار ؒ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی گھر سے چارپائیاں اٹھوادیتے ،زمین پرسوتے،بیعت نہ کرتے اورغم کی کیفیت میں رہتے۔غم کی کیفیت توانہی کی ہوتی ہے جن کوان سے محبت ہوتی ہے۔یہی اللہ تعالیٰ کاہم پر اورہمارے سلسلہ پرکرم ہے کہ ہم نے اللہ کے حبیبوں کاراستہ اوران کی رسی پکڑی ہوئی ہے۔جوکہے کہ ذکرحسینؓ یا غم حسینؓ کوئی غم غُم نہیں ہے،اس پر اللہ ورسولﷺ غضبناک ہوتے ہیں۔ہم تمام محبوب ہستیوں کے ماننے والے ہیںِ وہ بے خبرنہیں،باخبرہیں۔اللہ ورسولﷺ ،خلفائے راشدینؓ اورامام حسینؓ سمیت تمام محبوب سب کچھ جانتے ہیں کہ ہمارے غلام کون ہیںِ، کہاں ہیں اورہم سے کیسی محبت رکھتے ہیں؟اللہ تعالیٰ کی ان محبوب ہستیوں کی بارگاہ میں جوایصال ثواب کیا جاتاہے ،یقیناًان کی بارگاہ میں پہنچتاہے۔ہمارے لئے یہی کافی ہے کہ جب یہ ہستیاں فرماتی ہیں کہ یہ کس غلام کی طرف سے ہمیں نذرانہ آیا ہے؟یہ پختہ عقیدہ کرلیں کہ جب ان محبوب ہستیوں کاذکرپاک کیاجاتاہے اورنذرانہ پیش کیاجاتاہے تویقیناًیقیناًوہ پہنچتابھی ہے اورقبول بھی ہوتاہے۔اللہ ورسولﷺ اوران تمام محبوب ہستیوں کاذکرپاک کرنامومن کیلئے تسکین قلب کاذریعہ ہے۔اللہ تعالیٰ جب بھی کسی کونوازتاہے تو اپنے محبوبوں کے صدقے میں نوازتاہے اوراتنا نوازتاہے جوکسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ اسی کوزیادہ نوازتے ہیں جن کوحضورﷺ ،خلفائے راشدینؓ ،مولامشکل کشاؑ اورامام حسینؓ سمیت جتنے بھی محبوب ہیں، وہ نظررحمت فرماتے ہیں۔یہ تمام محبوب ہستیاں اس شان کی مالک ہیں کہ اولیاء اللہ بھی سمجھنے سے قاصرہیں۔یہ توہم تھوڑاساشکرانے میں ذکرکرلیتے ہیں،ورنہ یہ ہستیاں اللہ کی ایسی محبوب اورحبیب ہیں کہ ان کی شان بیان ہوہی نہیں سکتی۔ان کی ایک نگاہ رحمت سمجھ سے بالاترہے،پوری کائنات میں اس پاک گھرانے کی شان وراالوراء ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ان محبوب اورحبیب ہستیوں کی دائمی غلامی عطا فرمائے اوران سے سچا عشق ومحبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی اورشرکائے محفل کیلئے لنگر حسینی ؓ کے وسیع انتظامات کئے گئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题