پاکستان کے دشمنوں کیساتھ پوری قوت سے نمٹا جائے گا‘ ڈاکٹر ملیحہ لودھی

Published on June 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

08
نیویارک (یواین پی) پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ نمٹا جائے گا‘ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کو اس کی جڑ سمیت اکھاڑ کر پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس بات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان پر بحث کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات صاف ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اس کو ڈھونڈ کر اس سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا، دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے چاہے جو بھی ہوں، اندرونی یا بیرونی ان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو اس وقت مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے اور ہم مل کر اس چیلنج سے عہدہ برا ء ہوں گے۔ ڈاکٹر ملیحدہ لودھی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان افغانستان کے ساتھ فوجی اور انٹیلی جنس روابط بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے افغانستان میں پارلیمنٹ پر حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا کہ معصوم جانوں پر حملوں کا کوئی جواز نہیں اور پاکستان افغانستان میں قیام امن اور سلامتی کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے عزم پر مضبوطی سے قائم ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy