ٹیکسلا،سنگین ورادتوں میں ملوث چھ خطرناک بین الصوبائی گینگ گرفتار

Published on June 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی )تھانہ ٹیکسلا واہ سٹی اور صدر کی مشترکہ کاروائی متعدد چھاپوں کے دورانچوری ، راہزنی ، ڈکیتیوں ، اغواء برائے تاوان ، گاڑی چھینے کی وارداتوں سمیت قتل اور سنگین ورادتوں میں ملوث چھ خطرناک بین الصوبائی گینگ پکڑ لئے،پولیس نے کاروائی کے دوران ٹیکسلا سے اغواء ہونے والے ساڑھے چار سالہ شاہ زیب کو بحفاظت بازیاب کرالیا،ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ، اغواء کاروں نے مغوی شاہ زیب کے لئے دس لاکھ روپے کا رتاوان طلب کیا تھا ، منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاون جاری چوبیس ہزار تین سو چالیس گرام چرس چار سو پنتالیس لیٹر شارب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے آلات کشیدگی بھی قبضہ میں لے لیا ،ڈی ایس پی آفس ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ جن افسران نیا چھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان کے لئے نقد انعامات کے علاوہ انھیں تعریفی اسناد دی جائیں گی،انکا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے جو ہماری ہر سطح پر رہنمائی کرتی نظر آرہی ہے ، میڈیا کے بغیر جرائم پر کنٹرول کرنا مشکل ہے ، میڈیا ہمیں آئینہ دکھاتا ہے،انکا کہنا تھا کہ منشیات اور جواء دراصل جرائم کی بنیاد ہیں ان کا خاتمہ پولیس کی اوین ترجیحات ہے،پولیس یہ جہاد جاری رکھے کی اس وقت تک کہ علاقہ سے معاشرے کے ان ناسوروں کا قلع قمع نہ ہوجائے ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک عمر فاروق ، راجہ عامر سعید ، ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران سید رضوان حیدر، ڈاکٹر سید صابر علی ،ملک جاوید اختر ، عمران عباس و دیگر بھی موجود تھے جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ملک ساجد، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ عمران عباس ، ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ یاسر ،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک ،بھی موجود تھے ،پریس کانفرنس کے دوان اورنگزیب عرف ساجد گینگ کی بابت بتایا گیا کہ مذکورہ گینگ پانچ افراد پر مشتمل ہے،بین الصوبائی ڈکیت گینگ راولپنڈی ، جہلم،اٹک ، صوبہ کے پی کے،کے علاوہ متعدد شہروں میں چوری ڈکیتیوں کا ارتکاب کرچکا ہے،گینگ نے 51 کے قریب وارداتیں کیں دوران ڈکیتی مذاحمت پر دو قتل کرچکا ہے جبکہ نقب زنی کی بارہ واردتوں کا انکشاف کیا ہے سی پی او کے مطابق پولیس کو جرائم کے سدباب اور مذکورہ خطرناک چور ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹاسک سونپا گیا تھا ،ساجد گینگ سے متعلق انکا کہنا تھا کہ یہ گینگ افغانستان کے شہروں جلال آباد میں متعدد ڈکیتیوں کی وارداتیں کرچکا ہے ،ڈکیت گینگ گلی محلوں میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھروں میں داخل ہوتے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھریلو سامان لوٹ لیتے ، اس کے علاوہ شکیل گنگ جو دس افراد پر مشتمل ہے کیری ڈبے بک کرا کر لیکر جاتے اور ویرانے میں ڈرائیور کو مار کر پھینک دیتے ،ہارون گینگ پانچ افراد پر مشتمل ہے،روات ، تھانہ گجر خان ،جہلم، کھاریاں ، اسلام آباد ، صوبہ کے ؛پی کے،سمیت متعدد شہروں میں سنگین وارداتوں کا انکشاف کرچکے ہیں،بلال گینگ، فیصل گینگ،سعید حسن گینگ،کے متعدد افراد پولیس نے پکڑ لئے جبکہ گینگ کے باقی افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy