قومی پرچم کیس‘ پاک سرزمین پارٹی الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہ کراسکی

Published on February 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

33
الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی
کراچی(یو این پی) قومی پرچم کو بطورپارٹی فلیگ استعمال کرنے کے معاملے پر پاک سرزمین پارٹی الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہ کراسکی۔مصطفی کمال کی پاک سرزمین کی جانب سے قومی پرچم کو بطور پارٹی فلیگ استعمال کرنے کے خلاف عام شہری ساجد کیانی کی طرف سے درخواست دائرکی گئی تھی ۔الیکشن کمیشن نے پچھلی سماعت پر تحریری جواب مانگا تھا لیکن پاک سرزمین پارٹی نے نہ تو تحریری جواب جمع کرایا نہ ہی اس کی طرف سے کوئی وکیل پیش ہوا۔الیکشن کمیشن نے جمعرات کو کیس کی سماعت9 فروری تک ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes