آئی سی سی تازہ ترین رینکنگ،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان،پاکستان کا نواں نمبر برقرار

Published on June 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

111
دبئی (یواین پی) عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی تازہ ترین رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے باوجود دوسری پوزیشن کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی، بنگلہ دیشی ٹیم سیریز میں فتح کے بعد ایک درجہ ترقی پا کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی، پاکستان کا نواں نمبر ہے، بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز، باؤلرز میں مچل سٹارک اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ بھارتی باؤلر ایشون دو درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹونٹی میں شامل نہیں۔ جمعرات کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں آسٹریلوی ٹیم 129 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد بھارت کی ریٹنگ میں دو پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے لیکن وہ دوسری پوزیشن کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ 112، 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے، سری لنکا 106 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، انگلینڈ 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 93 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور پاکستان 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز پہلے، سنگاکارا دوسرے، ہاشم آملہ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے، دلشان پانچویں، ولیمسن چھٹے نمبر پر ہیں، شیکھر دھاون ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے، دھونی آٹھویں، روز ٹیلر نویں اور میکسویل کا دسواں نمبر ہے، رائنا دو درجے ترقی پا کر 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ احمد شہزاد 32، محمد حفیظ 34 اور عمر اکمل 47 ویں نمبر پر ہیں۔ باؤلرز میں سٹارک پہلے، عمران طاہر دوسرے، ٹرینٹ بولٹ تیسرے، ڈیل سٹین چوتھے، نارائن پانچویں، جانسن چھٹے اور سعید اجمل ساتویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے، دلشان دوسرے، میتھیوز تیسرے، فالکنر چوتھے اور حفیظ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题