پنجاب حکومت کا کسانوں کو سمارٹ فون فراہم کرنیکا منصوبہ

Published on June 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

339978_16924402
لاہور(یو این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کو ریلیف پیکج دینے کے بعد پنجاب حکومت بھی ایکشن میں آ گئی۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے ملیں گے 6 لاکھ کسانوں کو اب سمارٹ فونز۔ پنجاب حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ موسمیات مل کر موبائل سوفٹ ویئر تیار کریں گے۔ کسانوں کو ان فونز استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت بھی دی جائیگی۔ سمارٹ فون فراہم کرنے کا مقصد موسم کی پیشگی اطلاع فراہم کرنا ہے جبکہ ای کریڈٹنگ کے ذریعے کسانوں کو سالانہ ستر ہزار روپے تک بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ مذکورہ منصوبے کی ابتدائی منظوری وزیر اعلی نے ویڈیو لنک اجلاس میں دیدی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题