میاں نواز شریف چاہیں تو تمام لیگیں متحد ہو کر حکومت کا ساتھ دینے کوتیار ہیں، اعجاز الحق

Published on June 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

77
پاک فوج کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ملک میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کے لئے مینڈ یٹ دیا ہے،
میاں نواز شریف چاہئے تو تمام لیگیں متحد ہو کر حکومت کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں، ہارون آباد اور فورٹ عباس میں ریکارڈ تر قیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا جا رہا ہے
ہارون آباد( یوا ین پی) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ وممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ملک میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کے لئے مینڈ یٹ دیا ہے۔میاں نواز شریف چاہئے تو تمام لیگیں متحد ہو کر حکومت کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں ہارون آباد اور فورٹ عباس میں ریکارڈ تر قیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ وایم این اے اعجاز الحق نے ہارون آباد وائٹل ہاؤس میں سینئر صحافیوں و غلہ منڈی ہارون آبادکے تاجروں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فوج سیاسی جماعتوں کے مینڈ یٹ کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بر سر پیکار ہے اس صورتحال میں فوج یا سیکورٹی اداروں کے معاملات کو سازش یا سیاسی انتقام کہنا انصاف کے خون کے مترادف ہے ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ ملک کی اینیٹ سے اینیٹ بجانا تو بڑی دور کی بات ہے آصف علی زرداری لاڈکانہ یا نواب شاہ بھی بند نہیں کروا سکتے ابھی تو پاک رینجرز نائن زیرو اور پاکستان سنی تحر یک مکے دفتر کا چکر لگایا ہے جبکہ بلاول ہاؤس کی طرف تو رینجیر نے تا حال دیکھا ہی نہیں تو پہلے ہی پیپلز پارٹی کی قیادت بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر چیخنا شروع کر دیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر پیسہ ضائع کرنے کی بجائے چھوٹی صنعتیں لگانے کے لئے قر ضہ حسنہ دیا ہو تا تو ایک سال میں56ہزار خاندان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ۔مدارس کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 30لاکھ کے قر یب طلباء کی کفالت اور تر بیت کی ذمہ داری مدارس اداء کر رہے ہیں تا حال کسی بھی مدرسے سے کسی بھی دہشت گردی کا کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا ہے اگر یہ مدرسے بند کر دئیے جاتے ہیں تو لاکھوں طالب علموں کا مستقبل تاریک کرنے کے مترادف ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کریں تو تمام مسلم لیگی دھڑے یکجا ہو سکتے ہیں اور یہ تمام دھڑے یکجا ہو کر میاں نوز شریف کے دست وبازو بنے گئے البتہ مسلم لیگ ن کے بغیر باقی مسلم لیگی دھڑوں کا اکھٹا ہونا بے معنیٰ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون آباد ،فورٹعباس اور مروٹ سمیت فقیر والی و کچھی والہ میں عوام کے دیر ینہ مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔آج اس حلقہ کے کروائے گئے ریکارڈ تر قیاتی کام میری عوام سے واضح بے پناہ محبت کا ثبوت ہیں اور انشاء اللہ تعالی اس حلقہ کو بہت جلد تر قی یافتہ حلقوں کی صف میں لا کھڑا کرنا میری اولین تر جیح ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes