عید سے قبل بازاروں میں عید خریداری کا سماں

Published on June 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 754)      No Comments

66
راولپنڈی(یو این پی) عید سے قبل ہی بازاروں میں عید خریداری کا سماں،تجاوزات مافیا بھی متحرک،فٹ پاتھوں،سڑکوں کے کناروں تک پر قبضہ کرلیا گیا،رمضان کے آخری ایام میں جہاں خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے وہاں ہی دکاندار،ریڑھی بان،اپنے کاروبارمیں بھی توسیع کردیتے ہیں،لیکن اس مرتبہ توپہلاعشرہ ختم ہی نہیں ہوا کہ راولپنڈی کے مختلف بازارعید خریداری کا منظرپیش کررہے ہیں،کاروباراپنی جگہ مگردکانوں کے باہرپھیلے کاروبارنے عام آدمی کیلئے چلنا مشکل بنا دیا ہے،خواتین کا کہنا ہے کہ رات کو رش کے باعث شاپنگ کرنا دشوار ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں تجاوزات اور ٹریفک کے بہاؤکو بہتر بنانے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھا نے چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy