بلاول بھٹو نے پنجاب کی تنظیموں سے صوبے کے دورے کا شیڈول مانگ لیا

Published on June 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


کراچی (یو این پی) بلاول بھٹو نے پنجاب کے تمام بڑے شہروں، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے دوروں، کارکنوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کے لئے پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب اور جنوبی پنجاب کی قیادت سے شیڈول مانگ لیا۔ بلاو ل بھٹو نے حالیہ دورہ لاہور اور ملتان کے دوران پنجاب کے شہر شہر جانے کا اعلان کیا تھا۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر وسطیٰ اور جنوبی پنجاب کی قیادت نے شیڈول مرتب کرنا شروع کر دیا۔ وسطیٰ اور جنوبی پنجاب کے صدور قمرزمان کائرہ اور مخدوم احمد محمود نے ڈویژنل اور ضلعی صدور سے تاریخیں مانگ لی ہیں۔ ڈویژن اور اضلاع سے آنے والی تاریخوں کی بنیاد پر بلاول بھٹو کے دورے کا شیڈول مرتب کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کا دورہ جولائی میں متوقع ہے، وہ ورکرز کنونشن کے بعد عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں تاریخیں ملنے کے بعد شیڈول کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes