رمضان کے دوران برف کی خریداری میں اضافہ

Published on June 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

77
اسلام آباد … جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں افطاری میں ٹھنڈے مشروبات کے لئے برف کی خریداری میں اضافہ ہو گیا۔ متوسط اور غریب طبقہ جو ریفریجریٹر رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتا، گرمی دور کرنے کے لئے شام کے اوقات میں برف فروش اسٹال سے برف خریدتے ہیں جہاں لوگوں کا رش لگ جاتا ہے اور اکثر جگہوں پر برف کی کمی پائی گئی ہے۔ شدید گرمی میں غریب لوگوں کے لئے برف کسی طرح بھی نعمت سے کم نہیں۔ خواتین برف کے استعمال سے شکنجبین، سکواش، روح افزاء کے مشروبات شوق سے تیار کرتی ہیں جبکہ آئس کریم اور قلفی کی تیاری میں بھی برف استعمال ہوتی ہے۔ پورے ملک میں مخیر حضرات گرمی کے موسم اور افطاری کے اوقات میں ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگانے کے لئے برف کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دیہات میں رہنے والے لوگوں کی بڑی تعداد برف کے استعمال کے ذریعے گرمی دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آبادی میں اضافہ کے ساتھ برف کے کارخانوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ارزاں نرخوں پر کسی قلت کے بغیر برف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ موسم گرما میں رمضان کے روزے اطمینان کے ساتھ افطار کر سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog