حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ڈاکٹر محمد اختر

Published on January 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز) کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر نے اچانک دورہ پر ایس او پیز پر عملداری اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال پر اظہار اطمینان کیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر نے کہا ہے حکومت نے عوام کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اسی طر ح محنت کش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں بھی جدید دور کی سہولیات سے ہزاروں مریضوں کا بہترین علاج کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال کے اچانک دورہ پر کیا۔صوبائی وزیر نے کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال کے تمام وارڈز ڈائلنسز سنٹر، آپریشن تھیٹر،بلڈ بنک،لیبارٹری، ایکسرے سنٹر،ڈینگی وارڈ میں صفائی ستھرائی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ایس اوپیز کے مطابق ذمہ داریوں میں مصروف دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نعیم گیلانی اور ایڈمن آفیسر ضیغم علی اور دیگر سٹاف کے ہمراہ ہسپتال میں داخل مریضوں سے بھی ادویات کی بروقت فراہمی اور ڈاکٹرز کے رویوں کے متعلق دریافت کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog